کراچی (ویب ڈیسک)
عالمی مارکیٹ میں 8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1825ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میںبھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ24ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح1286روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار996روپے ہو گئی ۔