KIEV, UKRAINE - 2018/10/20: Souvenir banknotes of 100 US dollars and 50 US dollars. (Photo by Pavlo Conchar/SOPA Images/LightRocket via Getty Images)

کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈا لر کی قدر15پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.60روپے سے بڑھ کر171.65روپے اور قیمت فروخت170.70روپے سے بڑھ کر171.85روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈا لر 1.50روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید 172.50روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت فروخت173روپے سے بڑھ کر174.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید198روپے سے بڑھ کر199.50روپے اور قیمت فروخت 200روپے سے بڑھ کر201.50روپے ہوگئی جبکہ2.20روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231.50روپے سے بڑھ کر234.20روپے اور قیمت فروخت234روپے سے بڑھ کر236.20روپے پر جا پہنچی ۔