پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ،کے ایس ای 100انڈیکس 700پوائنٹس گھٹ گیا

انڈیکس47ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا،46300پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا

مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے111ارب روپے سے زائدڈوب گئے

کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو کریش کر گئی ،کے ایس ای 100انڈیکس 700پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس47ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور46300پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے111ارب روپے سے زائد دوب گئے جسکی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم80کھر ب روپے سے گھٹ کر79کھرب روپے رہ گیا ،کاروباری مندی کی وجہ سے82.45فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی تنزلی کا شکا ر ہو گئی تھی ،سرمائے کے انخلااور فروخت کے دبا ؤکے سبب مارکیٹ مثبت زون میں نہ آ سکی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں715.13پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 47115.04پوائنٹس سے کم ہو کر46399.91پوائنٹس ہو گیا اسی طرح274.88پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18258.29پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32132.29پوائنٹس سے کم ہو کر31673.34پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب11ارب 90 کروڑ38لاکھ98ہزار988روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم80کھرب45ارب35کروڑ41لاکھ92ہزار45روپے سے گھٹ کر79کھرب 33ارب 45کروڑ2لاکھ 93ہزار57روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو14ارب روپے مالیت کے 43کروڑ46لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو12ارب روپے مالیت کے36کروڑ48لاکھ95ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر359کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے48کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ296میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ3کروڑ35لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ2کروڑ88لاکھ ،فرسٹ نیشنل ایکویٹیز 2کروڑ53لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ29لاکھ اورغنی گلوبل 1کروڑ97لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے گیٹرون انڈسٹریز کے بھا میں38.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر558.00روپے ہو گئی اسی طرح 30.82روپے کے اضافے سے اٹلس ہنڈا کے حصص کی قیمت بڑھ کر441.82روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں125.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5725.00روپے پر آ گئی جبکہ65.00روپے کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت1825.00روپے ہو گئی ۔