راجوری اور پونچھ میں ‘ڈرون الرٹ جاری
سیکورٹی تنصیبات اور کیمپوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
راجوری (ویب نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے راجوری اور پونچھ میں ‘ڈرون الرٹ’ کے نام سے ایک تازہ الرٹ جاری کیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق مینڈھر کے علاقے میں گزشتہ روز ایک ڈرون جیسی چیز علاقے میں گھومتی ہوئی دیکھی گئی۔ مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی کے قریب سوئیان، لانجیوٹ، دھرگلون اور دیگر گاوں کے لوگوں نے اس کودیکھا۔ ٹمٹماتی روشنیوں والی چیز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک فضائی چیز تھی اور ممکنہ طور پر ڈرون تھی۔ حکام نے ایسی کسی بھی سرگرمی کا حکام کو اطلاع دینے کا حکم جاری کیا ہے ۔ مینڈھر واقعے کے بعدفوج اور پولیس نے مینڈھر کے ان دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی” لائن آف کنٹرول کے قریب علاقوں میں ڈرون دیکھنے کے ان متعدد واقعات کے بعد ایک تازہ الرٹ جاری کیا گیا ہے جسے عام طور پر ‘ڈرون الرٹ’ کہا جاتا ہے جس میں تمام سیکورٹی تنصیبات اور کیمپوں کو ہائی الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے اور ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی جموں ٹیکنیکل ہوائی اڈے جیسے حملہ کو ناکام بنانے کے لیے سخت فضائی نگرانی کو برقرار رکھنے کو کہاگیا ہے۔