مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے قتل کے خلاف تحریک کشمیر برطانیہ کا برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

برمنگھم (ویب  نیوز) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے خلاف تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک کشمیربرطانیہ کے صدراجہ ر فہیم کیانی کی،مظاہرے میں شریک شرکاء سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،خواجہ محمد سلیمان ،راجہ جاوید ،مشتاق حسین ،فاروق القادری ،سید عاشق حسین کاظمی،اعظم فاروق،چوھدری محمد اکرام الحق،مولان محمد سجاد،مولانا سرفرازمدنی ،محمد حسین ،غضنفر علی محمد نعیم ،سید ظفر شہرین راجہ ،عاسیہ حسین نائلہ احمد ،وحید آفاقی اورقاری طیب نے خطاب کیا،مظاہرے میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ،راجہ فہیم کیانی نے  کہا کہ  بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ،عالمی برادری کی خاموشی کی شہ پاکر مودی  نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میںڈال رہاہے،ہندوستان کشمیریوں پر مظالم ڈھاکر یہ سازش کررہاہے کہ وہ اپنے حق ،حق خودرادایت سے باز آجائیں،کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سو ز مظالم ڈھاراہے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اپنا کردر ادا کرنا چاہیے ،سو اکروڑ کشمیری گزشتہ 28ماہ سے یرغمال ہیں،بنیادی انسانی حقوق بھی ان کو حاصل نہیں ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد غالب نے کہاہے ہندوستان نے پورے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہواہے۔ بھارت  میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے ۔عالمی سطح پر انسانی آزادیوں پو یقین رکھنے والے لوگ اور انسانی حقو ق کے ادارے اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیں ،سوا کروڑ کشمیریوں کی زندگیوں کو شدید خطررات لاحق ہیں۔اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی مشترکہ طورپر کہاہے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ کشمیریوں کو حق دلوانے کی ضرورت ہے۔ہندوستان کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاکردی ہیں۔