انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے گراوٹ کا شکار رہا
کراچی (ویب ڈیسک)
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے گراوٹ کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.30روپے سے بڑھ کر175روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر175.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر30پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176روپے سے بڑھ کر176.30روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے بڑھ کر176.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید196روپے اور قیمت فروخت198روپے پر بندستور برقرا رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233روپے اور قیمت فروخت236روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں9ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1788ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2500روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ24ہزار100روپے کا ہو گیا اسی طرح 2144روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ6ہزار396روپے پر آ گئی۔