پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 87ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی (ویب  نیوز)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن بھی مندی کی زد میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس مزید500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44900پوائنٹس سے گھٹ کر44300پوائنٹس پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 87ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ کاروباری مندی سے71.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں آ گئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے مستقل طور پر قرض لینے کی حکومت کی تجویز کو مسترد کرنے کے بعد بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال پر مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہو گئے ،غیر ملکی قرضوں میں اضافے اور کم ٹیکس محصولات پر وفاقی دارالحکومت کے تبصروں سے قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھنے کے اندیشہ پر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو کر رہ گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں584.82پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس44948.52پوائنٹس سے کم ہو کر 44363.70پوائنٹس ہو گیا اسی طرح255.96پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس17379.98پوائنٹس سے گھٹ کر 17124.02 پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30812.18پوائنٹس سے کم ہو کر30462.82پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں87ارب85کروڑ48لاکھ 78ہزار71روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب15ارب35کروڑ89لاکھ94ہزار116روپے سے کم ہو کر76کھرب27ارب50کروڑ41لاکھ16ہزار44روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو12ارب روپے مالیت کے 31کروڑ3لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو9ارب روپے مالیت کے 26کروڑ46لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو10ارب روپے مالیت کے26کروڑ19لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو مجموعی طور پر341کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے76کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ245میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ2کروڑ65لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ46لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کروڑ40لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ54لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ47لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاکے اعتبار سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے بھا میں64.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1139.00روپے ہو گئی اسی طرح38.13روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت بڑھ کر546.60روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں100.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر9500.00روپے پر آ گئی جبکہ65.05روپے کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت892.95روپے ہو گئی۔