TECNO Mobile کی جانب سے پاکستان میں Camon 18 سیریز متعارف
لاہور (ویب نیوز )
ٹیکنو کی جانب سے پاکستان میں اپنا پہلا گیمبل کیمرہ فون لانچ کر دیا گیاہے۔نئی لانچ کی گئی Camon 18سیریز میں تین فونز، Camon 18پریمئر، Camon 18Pاور Camon 18tپر مشتمل ہے۔یہ فون آن لائن اور آف لائن دونوں مارکیٹوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔
سیریز کا پریمیم ڈیوائس، Camon 18پریمئر کی قیمت55,999 روپے رکھی گئی ہے۔جو گیمبل کیمرہ،x 60گہائپر زوم، 120Hz AMOLED ڈسپلے، 32میگا پکسل فرنٹ اور 64 میگا پکسل بیک کیمرہ8+256GB اسٹوریج، اور G96 MediaTek Helio پروسیسر سے آراستہ ہے۔
Camon 18Pکئی شاندار خصوصیات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے،34,999 روپے کی قیمت میں اس میں G96 پروسیسر، 8+128 اسٹوریج، 16میگا پکسل فرنٹ اور 48 میگا پکسل بیک کیمرہ، اور 120ہرٹز FHD ڈسپلے شامل ہیں۔جبکہ سیریز کے آخری فون، Camon 18tکی قیمت صرف 28,999 روپے ہے اور یہ G85 پروسیسر، 4+128 گیگا بائیٹس اسٹوریج،اور 1080 فل HD ڈسپلے کے ساتھ فرنٹ اور بیک دونوں جانب 48 میگا پکسل کیمروں کے ساتھ آتا ہے۔
ٹیکنو موبائل پاکستان کےCEOکیلون زینگ نے اس موقع پر بے حد مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے مزیدبتایا کہ "ہم پاکستان میں اپنا پہلا گیمبل کیمرہ فون متعارف کرانے پر انتہائی خوش ہیں۔
کیمون 18 پریمیئر اپنی مستحکم اور ہموار ترین تصویر کشی کے ساتھ پیشہ ورانہ ویڈیو گرافروں کے لیے گیم چینجر ثابت ہونے جا رہا ہے۔یہ سیریز شاندار کیمرہ لینز اور ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر لیس ہے تاکہ صارف کو پیشہ ورانہ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔جیسا کہ TECNO کا عزم اپنے صارفین کے لیے سب سے بہترین کی فراہمی ہے اورہم اپنے مقامی صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل کی امید رکھتے ہیں۔