شیخوپورہ،دھند کے باعث 30 گاڑیاں ٹکرا گئیں ،20افراد زخمی

 12 زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ جبکہ 10 ٹی ایچ کیو ہسپتا ل مریدکے منتقل

یخوپورہ (ویب  نیوز) شیخوپورہ میں موٹروے ایم ٹو پر شدید دھند کے باعث شیخوپورہ میں 3 مقامات پر 30گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث  20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخوپورہ موٹروے ایم ٹو پر صبح ہی شدید دھند چھاگئی، جس سے لاہور تا شیخوپورہ سیکشن میں 3 مقامات کالاشاہ کاکو، خان پور اور قلعہ ستار شاہ کے قریب30 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ذخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 12 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ جبکہ 10افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتا ل مریدکے منتقل کر دیا۔ حادثے کے باعث موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور موٹروے کو بند کر دیا گیا۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔