Px24-022 KOHAT: Apr24 – A worker sorting ballot boxes at the office of Election Commission of Pakistan, ahead of the 11 May general elections. ONLINE PHOTO

این اے 133میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی افواہوں میں حقیقت نہیں، الیکشن کمیشن

بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی،ضمنی الیکشن شیڈول کے مطابق 5دسمبر کو ہو گا

مبینہ ویڈیو اسکینڈلز کی فرانزک اور تحقیقاتی رپورٹس ملتے ہی ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

لاہور( ویب  نیوز)

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی افواہوں میں حقیقت نہیں۔الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133لاہور کے ضمنی انتخاب کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی۔الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے بتایا کہ حلقہ این اے 133لاہور کا ضمنی الیکشن شیڈول کے مطابق 5دسمبر کو ہو گا، بیلٹ پیپرز پر 11امیدواروں کے نام اردو حروفِ تہجی کی ترتیب سے چھاپے جا رہے ہیں۔الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکسز سمیت دیگر پولنگ کا سامان 4دسمبر کو پریذائیڈنگ آفیسر کے حوالے کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ مبینہ ویڈیو اسکینڈلز کی تحقیقات، ووٹو ں کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی گرفتاری اور جگہ کے تعین کے لیے چیئرمین نادرا، چیئرمین پیمرا، آئی جی پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو حکم دے رکھا ہے، فرانزک اور تحقیقاتی رپورٹس ملتے ہی ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے یہ بھی کہاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایاجا رہا ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو وارننگ اور جرمانوں جیسی سزائیں دی جا رہی ہیں۔