کوروناوائرس پاکستان بھر میں مزید8افراد دم توڑ گئے
کل اموات 28745تک پہنچ گئیں،377نئے کیسز رپورٹ
کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.85فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی
اسلام آباد (ویب نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید8مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28745تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے377نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14168تک پہنچ گئی ،ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.85فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک8 کروڑ7لاکھ79ہزار778 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2لاکھ81ہزار482افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک5کروڑ7 لاکھ35ہزار744افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ59ہزار580افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی12 کروڑ40لاکھ 54ہزار300خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ20ہزار643کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں