عسکری قیادت کا انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم
آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں اندرونی ، علاقائی و عالمی سیکورٹی امورپر غور
کانفرنس کے شرکاء کا بارڈر سیکورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار
راولپنڈی( ویب نیوز) عسکری قیادت نے سیالکوٹ واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایسے عناصرکے خلاف زیروٹالرنس کا اعادہ کیا ہے اور ملک سے انتہاپسندی اوردہشت گردی کے خاتمے کا بھی عزم کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت245 ویں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں اندرونی ، علاقائی و عالمی سیکورٹی امورپر غور کیا گیا ۔ کانفرنس کے شرکاء نے بارڈر سیکورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے سرحدوں پر سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،کورکمانڈرز نے سیالکوٹ واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایسے عناصرکے خلاف زیروٹالرنس کا اعادہ کیا اور کانفرنس میں ملک سیانتہاپسندی اوردہشت گردی کے خاتمے کا عزم بھی کیا گیا۔ ۔ افغانستان کی صورتحال پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی تعاون درکار ہے۔ افغانستان میں استحکام سے خطے میں استحکام آئے گا۔ آرمی چیف نے فوج کی تربیتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جاری تربیت اور ڈاکٹرائن کے جائزے کیلئے تربیتی عمل ضروری ہے۔