62 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے ولا ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کا عالمی لیڈر کون؟
جب تک دوسرے ممالک اس تک پہنچیں گے تو امکان یہی ہے کہ ہمارے پاس وہ ٹیکنالوجی ہو پوتن
ماسکو( ویب نیوز) روس نے ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر ہے اور جب تک دوسرے ممالک اس تک پہنچیں گے تو امکان یہی ہے کہ ہمارے پاس وہ ٹیکنالوجی ہو کہ ہم ان ہتھیاروں کا توڑ کر سکیں۔ ولادیمیر پوتن نے اتوار کو روس نئی تاریخ نامی دستاویزی فلم کے ایک حصے کے طور پر نشر کیے گئے تبصروں میں کہا کہ اگر جنگی وار ہیڈز اور ان کے کیریئرز کی تعداد کی بات کی جائے تو روس اور امریکہ میں تقریبا برابری ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن جدید ترین ہتھیاروں کی تیاری میں یقینا ہم سب سے آگے ہیں۔ روس اپنے روایتی ہتھیاروں کی اپ گریڈیشن کے لحاظ سے بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔روسی صدر نے کہا کہ مستقبل میں دیگر عالمی طاقتوں کے پاس بھی اسی طرح کی ہائپر سونک ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی ہوں گی۔جب ان کے پاس یہ ہتھیار ہوگا تو اس بات کا بہت امکان ہے کہ ہمارے پاس اس کا مقابلہ کرنے کے وسائل ہوں گے۔ولادیمیر پوتن نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ روس کے زرکون ہائپرسونک کروز میزائل کے تجربات مکمل ہونے کے قریب ہیں اور بحریہ کو 2022 میں ترسیل شروع ہو جائے گی۔بعض مغربی ماہرین نے روس کے ہتھیاروں کی جنریشن کی جدیدیت پر سوال اٹھایا ہے تاہم یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ہائپر سونک میزائلوں کی رفتار، آسانی سے آگے بڑھنے کی صلاحیت ایسی چیزیں ہیں جو اس کو روکنا مشکل بنا دیتی ہیں۔ہائپر سونک میزائل فضا میں آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ یا تقریبا 62 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔
[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]
[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]