خانیوال (ویب ڈیسک)
حلقہ پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار رانا محمد سلیم 47649 ووٹ حاصل کر کے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط نے 34030، پاکستان پیپلز پارٹی نے 15059 اور تحریک لبیک کے امیدوار شیخ محمد اکمل نے 9619 ووٹ حاصل کیے اسی طرح آزاد امیدوار سارہ خان نے 87، غلام غوث نے 2958، محمد سلیمان نے 58، محمد عمران نے 214، محمد منظور نے 454 اور وسیم حنیف نے 121 ووٹ حاصل کیے یہ نشست حاجی نشاط خان ڈاہا کی وفات سے خالی ہوئی تھی ضمنی الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 48.85 فیصد رہی اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 230698 جسمیں 125190 مرد اور 105508 خواتین ووٹرز ہیں جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 111295 رہی جسمیں 64175مرد اور 48519 خواتین ووٹرز تھے 1399 ووٹ خارج کیے گئے ضمنی انتخاب کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 3 ہزار پولیس آفیسرز و اہلکار تعینات تھے ان کی مدد کے لیے رینجرز بھی موجود تھے. 183 پولنگ اسٹیشن اور 512 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جسمیں 61 مردانہ 62 مشترکہ اور 60 زنانہ تھے۔