FOREIGN MINISTER OF AFGHAN INTERIM GOVERNMENT, AMIR KHAN MUTTAQI MET WITH THE FOREIGN MINISTER MAKHDOOM SHAH MAHMOOD QURESHI AT MINISTRY OF FOREIGN AFFAIRS ON 18TH DECEMBER 2021.

پاکستان کی میزبانی میں او۔آئی۔سی وزرا خارجہ کونسل کا غیرمعمولی اجلاس آج ہوگا

افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پراجلاس او آئی سی کے صدر سعودی عرب کے اقدام پر بلایاگیا،

اسلام آباد( ویب  نیوز)

پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی)کی وزرا خارجہ کونسل کا سترواں (17) غیرمعمولی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ یہ اجلاس سعودی عرب کے اقدام پر بلایا گیاہے جو او۔آئی۔سی سربراہی اجلاس کا موجودہ صدر ہے۔ پاکستان نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کی۔او۔آئی۔سی کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ ، عالمی مالیاتی اداروں اور امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور یورپی یونین کے نمائندوں سمیت تنظیم کے بعض غیررکن ممالک کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

FOREIGN MINISTER OF BOSNIA H.E DR BISERA TURKOVIC TALKING TO MEDIA

افغان عبوری حکومت کی بھی وزرا خارجہ کونسل میں نمائندگی ہوگی۔یہ اجلاس افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے پس منظر میں بلایا جارہا ہے۔ افغان عوام کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے علاوہ وزرا خارجہ کونسل افغانستان میں تیزی سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال سے بچا اور خاص طورپر غذائی قلت، عوام کے بے گھر ہونے اور معاشی انہدام جیسے پہلوں میں بہتری پر غور کرے گی۔پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کا روابط جاری رکھنا نہایت ناگزیر ہے اور وزرا خارجہ کونسل کی میزبانی افغانستان کے عوام کے لئے حمایت مجتمع کرنے کی پاکستان کی متحرک وفعال سفارتی کاوشوں کا ایک اور مظہر اور ثبوت ہے۔

 SHAH MAHMOOD QURESHI  WELCOMED DATO’ SAIFUDDIN ABDULLAH, OF MALAYSIA, 

سترواں (17) اجلاس افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے مسلسل کوششوں اور افغان عوام کی فلاح وبہبود کے ساتھ پاکستان کی دائمی دابستگی و عزم کا مظہر ہے۔ غیرمعمولی اجلاس افغان عوام کی انسانی ضروریات کے حل کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات پر غور کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔پاکستان اور افغانستان او۔آئی۔سی کے بانی ارکان ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان اور او۔آئی۔سی نے افغانستان کے عوام کو مسلسل مدد فراہم کی ہے۔ او۔آئی۔سی وزرا خارجہ کونسل کا پہلا غیرمعمولی اجلاس جنوری 1980 میں اسلام آباد میں ہی منعقد ہوا تھا جس میں افغانستان کی صورتحال پر غور ہوا تھا۔ 2007 میں وزرا خارجہ کونسل کے آخری اجلاس کی میزبانی بھی پاکستان نے کی تھی۔وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس سے قبل 18 دسمبر 2021 کو اعلی حکام کا اجلاس منعقد ہوگا۔