واشنگٹن (ویب ڈیسک)
جنوبی افریقہ سے نکلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے امریکا سے پہلی موت ریکارڈ ہوئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں زیر علاج اومی کرون کا مریض دم توڑ گیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ مرنے والا شہری 50 سال کا تھا اورویکسین شدہ نہیں تھا۔بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے اعداد و شمار نے صرف ایک ہفتے میں اومی کرون انفیکشن میں چھ گنا اضافہ ریکارڈ کیا ہے جبکہ نیویارک میں یہ 90 فیصد پھیل چکا ہے۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، اور اس قسم سے ویکسین شدہ افراد بھی متاثر ہورہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کمزور مدافعتی نظام کے لوگوں کو بوسٹر ڈوزلگانے پر زور دیا گیا ہے، ورنہ اس نتیجے پر پہنچا مشکل ہوگا کہ ویکسین کام نہیں کررہی۔افریقہ میں سائنسدانوں نے پہلی بار اومیکرون کے بارے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت یعنی 26 نومبر کو خطرے کی گھنٹی بجائی تھی، جسے عالمی ادارہ صحت نے تشویشناک قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک یہ 90 ممالک میں پھیل چکا ہے۔