لاہور (ویب ڈیسک)
صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھرمیں ڈینگی بخار کے باعث کوئی رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مؤثراقدامات کے باعث صوبہ بھرمیں ڈینگی کے کیسزمیں واضح کمی آنے لگی ہے۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 03 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 02 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 26,242 ہو چکی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 18,484 کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 88 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 78 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 10 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,717 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 88 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے بستروں پر 78 مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہاکہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 347,308 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 79,291 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز پنجاب بھر میں 52 ان ڈور اور آؤٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 43,264 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 7,437 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز لاہور میں 44 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل بھی کی۔صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔