محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے 36 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو پروفیسر کے عہدوں پر ترقی دیدی

لاہور( ویب نیوز )

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 36 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو پروفیسر کے عہدوں پر ترقی دے کر مختلف میڈیکل اداروں میں تعینات کر دیا۔ترجمان محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق 19 پروفیسرز آف سرجری کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر یاسمین رفیع کو سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں، ڈاکٹر عندلیب خانم کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر وسیم حیات خان سمز، ڈاکٹر عطا اللطیف ساہیوال میڈیکل کالج، ڈاکٹر محمد شاکر علامہ اقبال میڈیکل کالج، ڈاکٹر منور جمیل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور، ڈاکٹر نوید اختر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر آمنہ جاوید پی جی ایم آئی، ڈاکٹر نوید اختر ملک راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر وقاص رضا گوجرانولہ میڈیکل کالج، ڈاکٹر محمد اکرم فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر رحمان گلزار علامہ اقبال میڈیکل کالج، ڈاکٹر حریت افضل علامہ اقبال میڈیکل کالج، ڈاکٹر اجمل فاروق کو صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ، ڈاکٹر نذیر احمد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد کامران صفدر میڈیکل کالج، ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی ڈی جی خان میڈیکل کالج، ڈاکٹر عمران اسلم قائد اعظم میڈیکل کالج اور ڈاکٹر نادر محمود کو پروفیسر آف سرجری ساہیوال میڈیکل کالج میں تعینات کردیا گیا ہے۔پروفیسرز آف گائنی کے عہدوں پر ترقی پانیوالے 10 پروفیسروں میں ڈاکٹر کرن خورشید ملک کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر ماہلیکہ مقصود سمز، ڈاکٹر سلمہ جبیں قائد اعظم میڈیکل کالج، ڈاکٹر نزہت رشید شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان، ڈاکٹر روبینہ کوثر کو سمز، ڈاکٹر روبینہ طارق گوجرانولہ میڈیکل کالج، ڈاکٹر جمشید فیروز قائد اعظم میڈیکل کالج، ڈاکٹر مہر النسا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر طلعت فرخندہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور ڈاکٹر تبسم طاہرہ کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تعینات کر دیا گیا۔پروفیسرز آف پتھالوجی کے عہدوں پر ترقی پانیوالے 7 پروفیسروں میں شامل ڈاکٹر ایس ایم عباس نقوی کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر راحت سرفراز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر ارم مریم رانا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ڈاکٹر شبنم بشیر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر سیما مظہر علامہ اقبال میڈیکل، ڈاکٹر حمیرا رفیق وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ڈاکٹر شگفتہ ارم کو ساہیوال میڈیکل کالج میں تعینات کر دیا ہے۔