شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک جوان شہید
بتیس سالہ نائیک نور مرجان کا تعلق کرم سے تھا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ویب نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی، فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید ہوگیا، نائیک نور مرجان کا تعلق کرم سے تھا۔