اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین سے 50ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز10فروری کوپہنچے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔ 50ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز10فروری کوپہنچے گا۔جنوری سے6لاکھ ٹن مقامی کھاد بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی۔ عالمی منڈی میں بہت زیادہ قیمت کے باوجود ہمارے کسان کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔