وزیر اعلی عثمان بزدارکامری کے متاثرہ علاقے کا فضائی جائزہ،گھڑیال کا 3گھنٹے طویل دورہ ،انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیو ںکی آمد کی اجازت دینے پر شدید برہمی ، زیادہ گاڑیوں اور سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی7روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی،کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن ہوگا:عثمان بزدار
متاثرین مری کے ورثا ء کیلئے ایک کروڑ 76لاکھ روپے کااعلان،مالی امداد مداوا نہیں،سوگوارخاندانوںکے غم میں برابر کے شریک ہیں:وزیراعلیٰ
مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ، ایس پی او ر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی اور 2نئے تھانو ںکے قیام کی منظوری
سنی بینک اورجھیکاگلی میں پارکنگ پلازے بنائے جائینگے،سیاحوں کو شٹل سروس کے ذریعے مری کے مال روڈ تک پہنچایا جائیگا
وزیراعلیٰ کی مری میں اوور چارجنگ پر ہوٹل مالکان کیخلاف کارروائی کاحکم،ریسکیو1122کو ٹریل بائیکس اور وائرلیس دینے کی ہدایت
وزیر اعلی عثمان بزدارکی زیرصدارت گھڑیال میں اعلیٰ سطح کااجلاس،ریسکیو و ریلیف آپریشن پر تفصیلی بریفنگ، ابتدائی رپورٹ پیش
لاہور ( ویب نیوز)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیااور گھڑیال سمیت متاثرہ علاقوں کا3 گھنٹے طویل دورہ کیا اورمتاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف آپریشن کا جائزہ لیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سانحہ مری کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کااعلان کیاـایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی 7روز میں رپورٹ پیش کرے گی اورمری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کے لئے ایک کروڑ 76لاکھ روپے مالی امداد کااعلان بھی کیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری کو ضلع بنانے کی اصولی منظوری دے دی اور فوری طورپر ایس پی او رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کی ہدایت بھی کیـگھڑیال میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ریلیف کمشنر/سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر نے ریسکیو و ریلیف آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئیـ کمشنر راولپنڈی ڈویژن،سی پی او راولپنڈی او رڈپٹی کمشنر راولپنڈی،سی ٹی او راولپنڈی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوالمناک واقعہ کے مختلف پہلوئوں سے آگاہ کیا اور ٹریفک مینجمنٹ پلان کے بارے میں بریفنگ دیـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیوں کی آمد پر شدید برہمی کااظہار کیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واضح کیاکہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دارو ںکے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ مالی امداد کسی غم کا مداوا نہیں لیکن ہم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیںـانہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اورحکومت سوگوار خاندانوں کوتنہا نہیں چھوڑے گیـ افسوسناک واقعہ پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہےـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اوراس ضمن میں چیف سیکرٹری اورسینئر ممبربورڈ آف ریونیو سے تجاویز طلب کرلی ہیںـپنجاب حکومت نے مری میں آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے سینئر افسران کو تعینات کرنے کافیصلہ کیاہےـمری میں فوری طورپر ایس پی او رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدو ںکے افسروں کو تعینات کیاجائے گاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں 2نئے تھانوں کے قیام کی بھی منظوری دے دیـمری میںسیاحوں کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے سنی بینک اورجھیکا گلی میں 2پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے ـ ان پارکنگ پلازوں سے شٹل سروس کے ذریعے سیاحوں کو مال روڈ تک لایا جائے گاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ آئندہ سے مری میں گاڑیوں اورسیاحوں کے داخلے کو کنٹرول کیاجائے گاـمخصوص حد سے زیادہ گاڑیوں اور لوگوں کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گیـوزیراعلیٰ نے مری جانے والی رابطہ سڑکو ںکی تعمیر کی منظوری بھی دی ہے جس سے مری آنے اورجانے والو ںکوآمدو رفت میں آسانی ہوگیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید ہدایت کی کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جائے گی اور ایس او پیز پر ازسرنو نظرثانی کریں گےـریسکیو1122 کے عملے کو ٹریل بائیکس اور وائرلیس سیٹ دئیے جائیںگےـوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مری میں اوورچارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہےـمری میں ہوٹلوں کے کرائے میں اوورچارجنگ قطعی طورپر قابل برداشت نہیںـ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،ایم این اے صداقت عباسی،ایم پی ا ے لطاسب ستی،ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈآف ریونیو،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،کمشنر راولپنڈی ڈویژن،آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کیـ