کوئٹہ (ویب ڈیسک)
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند ہیں۔کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے بائیکاٹ کے باعث سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائیگا جب تک اوپی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند رہیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈزون جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 20 ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔