محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہاس جاب کیلئے سنٹرل آن لائن پورٹل اوپن نہ کرکے سینکڑوں نوجوان ڈاکٹرز کامستقبل تاریک کرنے کی ٹھان لی

27 مئی کوایم بی بی ایس فائنل کے نتائج کے اعلان کے بعد ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہاس جاب شروع ہوچکا

ڈی ایچ کیوز میں فوری ہاس جاب شروع نہ کیا گیا توینگ ڈاکٹرز ایف سی پی ایس میں داخلہ نہ لے سکیں گے

نگران وزیراعلی اور وزیر صحت فوری نوٹس لیکرسنٹرل انڈکشن آن لائن ہاس جاب پورٹل اوپن کروائیں،ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرنیوالے ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ

لاہور ( ویب نیوز)

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہاس جاب کیلئے سنٹرل آن لائن پورٹل اوپن نہ کرکے سینکڑوں نوجوان ڈاکٹرز کامستقبل تاریک کرنے کی ٹھان لی ہے جبکہ27مئی2023کوایم بی بی ایس فائنل کے نتائج کے اعلان کے بعدپنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہاس جاب شروع ہوچکاہے لہذااگرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں فوری طور پرہاس جاب شروع نہ کیا گیا توینگ ڈاکٹرز ایف سی پی ایس میں داخلہ نہ لے سکیں گے اسلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیراہتمام ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرنے والے ینگ ڈاکٹرزنے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم،وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ جمال ناصر، سیکرٹری صحت علی جان خان اور دیگر متعلقہ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر محکمہ صحت پنجاب کاسنٹرل انڈکشن آن لائن ہاس جاب پورٹل اوپن کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ینگ ڈاکٹرز ہاس جاب کا مقررہ عرصہ مکمل کرکے سپیشلائزیشن کیلئے ایف سی پی ایس میں داخلہ لینے کے اہل ہوسکیں۔ایم بی بی ایس کا امتحان پاس ینگ ڈاکٹرز نے میڈیا کو بتایا کہ قبل ازیں فائنل ایئر کے امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال اپنے اپنے ادارہ میں منظور شدہ ہاس جاب سیٹوں پر اہل ڈاکٹرز کو ہاس جاب کی اجازت دیتے تھے لیکن اس بار محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے نیا تجربہ کر تے ہوئے 11مئی 2023کو جاری کردہ سرکلر نمبر SO(PHP)2-5/2022(House Job) کے تحت تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ اور ڈی ایچ کیوز (نان ٹیچنگ) کے ایم ایس صاحبان کو ہدائت کی کہ محکمہ صحت نے ہاس جاب کیلئے آن لائن پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے لہذا اب درخواستوں کی وصولی سے لے کر ہاس جاب کی فائنل ایلوکیشن تک کے تمام مراحل اس سنٹرل آن لائن ہا س جاب پورٹل کے ذریعے مکمل کئے جائیں گے لہذا کوئی ہسپتال اپنے طور پر ہا س جاب کا آغاز نہ کرے اور جب تک سنٹرل ہاس جاب پورٹل ایکٹیویٹ نہیں ہو جاتا اس وقت تک کسی کو ہاس جاب پر نہ رکھا جائے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی جانب سے27 مئی2023کوایم بی بی ایس(سیشن 2017-2022)کے فائنل امتحانی نتائج کا اعلان ہونے کے باوجود تاحال اس پورٹل کو ایکٹیویٹ نہیں کیا گیا جس سے نئے ہونہار ڈاکٹرز کاسپیشلائزیشن کیلئے مستقبل خطرے میں پڑگیاہے لہذااگر فوری ہاس جاب کا آغاز نہ کیا گیا تونئے ڈاکٹرز ایف سی پی ایس کے مواقع سے محروم رہ جائیں گے۔ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ اگر ایسی کوئی پالیسی بنانا تھی توٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی ہاس جاب شروع نہ کروایا جاتاکیونکہ اس طرح وہ ڈاکٹرز ہاس جاب کی مقررہ مدت پوری کرکے ایف سی پی ایس سپیشلائزیشن کیلئے اپلائی کردیں گے اور چونکہ نان ٹیچنگ والوں کی ہاس جاب تاخیر سے شروع کئے جانے کے باعث مقررہ مدت پوری نہیں ہوگی اسلئے وہ ایف سی پی ایس کیلئے اہل قرار نہ پائیں گے۔ انہوں نے اس امتیازی سلوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت علی جان خان اور دیگر متعلقہ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر محکمہ صحت پنجاب کاسنٹرل انڈکشن آن لائن ہاس جاب پورٹل فوری اوپن کروانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ نئے ڈاکٹرز بروقت اپنا ہاس جاب شروع کرکے ایف سی پی ایس میں سپیشلائزیشن کیلئے اپلائی کرنے کے اہل ہوسکیں