اسلام آباد (ویب نیوز)

صدر مملکت کی جانب سے عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے اعلان پرپنجاب کی مختلف جیلوں میں سینکڑوں قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی جیلوں میں بند 129 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔عید الفطر کی مناسبت سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے تحت مجموعی طور پر 2610 قیدیوں کو فائدہ پہنچا ۔ اسی سلسلے میں سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے بھی صدر مملکت کی خصوصی معافی کے تحت 39 اسیروں کو رہائی ملی جبکہ مجموعی طور پر 415 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چند روز قبل عید الفطر کی  مناسبت سے قیدیوں کی سزاں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دی تھی۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دی۔