سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن
اسلام آباد (ویب نیوز )
غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظت) قواعد، 2021 کے تحت، اہم سوشل میڈیا کمپنیوں کے لئے پی ٹی اے کے پاس رجسٹر ہونا ضروری ہے۔
اس حوالے سے جویو ٹیکنالوجی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (سنیک ویڈیو) اور بیگو سروس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (بیگو لائیو، لائیکی) پہلی دو کمپنیاں ہیں جنہوں نے پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر یشن کرالی ہے۔ دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اوررجسٹریشن کا عمل مکمل کیا۔ کمپنیوں کو ”رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ” جاری کیا گیا۔
تقریب میں اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کے علاوہ متعلقہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندوں اور پی ٹی اے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔