پٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے فی لیٹر مزید اضافہ کو ظلم اور غریب عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے
عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیاگیا تھا لیکن اضافے پر خوب پھرتی دکھائی گئی
ناہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔میاں شہباز شریف
لاہور (ویب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے فی لیٹر مزید اضافہ کو ظلم اور غریب عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیاگیا تھا لیکن اضافے پر خوب پھرتی دکھائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ بھی عمران نیازی کی طرف سے عوام پر "احسان” کے انداز میں کیا جاتا ہے۔ ناہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے