سعودی عرب میں کورونا کے 5ہزار 477نئے کیسز رپورٹ، ایک جاں بحق
کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 430 ہوگئی ،سعودی وزارت صحت
ریاض(ویب نیوز)سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5ہزار 477نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض انتقال کر گیا۔ سعودی وزارت صحت کے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 430 ہوگئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض انتقال کرگیا۔سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 906 ہوگئی ہے۔وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 405 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 64ہزار 947ہوگئی ہے۔