تہران  (ویب ڈیسک)

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آج  بدھ کو روس کے دورے پر روانہ ہونگے دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات سے جڑے مختلف سیاسی و اقتصادی جیسے متعدد موضوعات پر گفتگو ہوگی۔تہران میں روس کے سفیر لوان جاگاریان نے ایرانی خبررساں ادارے ارنا سے گفتگو میں ایرانی صد سید ابراہیم رئیسی کے روس دورے کے بارے میں کہا کہ ایران اور روس کے صدور کے مابین مذاکرات میں دوطرفہ مسائل منجملہ اقتصادی و علاقائی مسائل سے مربوط مسائل پر گفتگو ہوگی۔ روسی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الکسانڈر ژوکوف نے بھی اعلان کیا ہے کہ صدرِ ایران جمعرات کو قومی پارلیمنٹ دوما کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے صدرِ ایران کے ماسکو دورے کو بڑا اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دونوں ممالک کے وفود کی رفت و آمد متاثر ہوئی ہے تاہم گزشتہ مہینوں کے دوران روسی اور ایرانی سربراہان مملکت نے کئی بار ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہوں کی ہونے والی ملاقات میں ایران و روس کے تعلقات سے جڑے تمام مسائل پر گفتگو ہوگی۔