تمام سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی جائے،فرخ حبیب کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے باعث الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوسکے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ وکیل ہائی کورٹ میں ہے، کچھ وقت دیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے سیاسی فنڈز کی تفصیلات مانگی گئیں، بہت سی سیاسی جماعتوں چاہتی ہیں، ان کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال نہ ہو، تمام سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سکرونٹی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آچکی ہے جس میں بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے، مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن بڑھکیں مارتے، اب وہ الیکشن کمیشن میں اپنی فنڈنگ کا جواب دیں۔