لاہور (ویب ڈیسک)
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹرپربتایا کہ میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں. علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ، قوم سے صحتیابی کیلئے دعائوں کی درخواست ہے ۔