لاہور (ویب ڈیسک)
صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثر اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزمیں کمی آگئی ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے اعدادوشمارجاری کردئیے ہیں۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیںـ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیںـ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 1,127 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 455,600 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 430,972 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 11,540 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21,247 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 9,279,395 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 783 جبکہ راولپنڈی سے 194 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان سے21فیصل آباد سے 17 جبکہ شیخوپورہ سے 15, اور سیالکوٹ کوروناکے 14کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گوجرانوالہ سے 12، رحیم یار خان سے 11، اوکاڑہ سے 10 جبکہ خوشاب سے کوروناکے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگودھا، گجرات، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سے کوروناکے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وہاڑی اور بہاولنگر سے کوروناکے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 5.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15.2 فیصد، راولپنڈی میں 10.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 1.7 فیصد، ملتان سے 1.3 فیصد جبکہ گوجرانوالہ سے 1.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں ـ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسین لگائی گئی ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ عوام کوکوروناکے ویکسین لگائی گئی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔