اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں مہلک عالمی وبا کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وباء سے مزید8مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29037تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس5472کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد44717تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح9.48فیصد تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق اب تک10 کروڑ23لاکھ96ہزار649 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ89ہزار494افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔اب تک7کروڑ79لاکھ32ہزار13افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ46ہزار889افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی16 کروڑ91لاکھ31ہزار246خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ65ہزار877کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ33ہزار521تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ64 ہزار611مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد908تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح94.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے628مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت  اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3404تک پہنچ گئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1157تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11073تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد28860تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان91،آزاد جموں وکشمیر107جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد25تک پہنچ گئی۔این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ72ہزار739مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ31ہزار335،صوبہ خیبر پختونخوا میں 175497،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد108184،صوبہ بلوچستان33286،آزادجموں وکشمیر33955جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10243تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد112557،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد182619،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ55ہزار499،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ9ہزار308،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33744 ،آزاد کشمیر34811اور گلگت بلتستان میں10455افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13091افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7709، خیبر پختونخوا میں5965، اسلام آباد میں969، گلگت بلتستان میں187، بلوچستان میں367 اور آزاد جموں و کشمیر میں749فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ 42لاکھ97ہزار430ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے57669نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔