لاہور (ویب نیوز)

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں آج(ہفتہ کو) تمام سرکاری سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن احمد دائولہ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں سرکاری سکولز ہفتہ کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔خیال رہے کہ تین روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پر تشدد مظاہروں میں اضافے کے بعد سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔پرتشدد مظاہروں کے بعد پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم ان کی طرف سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آسکا۔