ای سی سی کی سانحہ داسو میں ہلاک چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی منظوری
لواحقین کوسرکاری طورپر 11.6ملین ڈالر بطو رخیرسگالی معاوضہ ادا کیا جا ئے گا
نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے گرانٹ کی منظوری، افغانستان کو غذائی مصنوعات کی برآمد کی اجازت
اسلام آباد(ویب نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے سانحہ داسو میں ہلاک چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی منظوری دے دی، لواحقین کوسرکاری طورپر 11.6ملین ڈالر بطو رخیرسگالی معاوضہ ادا کیا جا ئے گا۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث وزیرخزانہ شوکت ترین ورچوئلی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا،مشیروں، معاونین اوردیگراعلی حکام شریک ہوئے۔ای سی سی نے داسوہائیڈرومنصوبے پر ہلاک چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی منظوری دے دی ، لواحقین کوسرکاری طورپر 11.6ملین ڈالر بطو رخیرسگالی معاوضہ ادا کیا جا ئے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈپارٹی خدمات لینے، فاطمہ فرٹیلائزر،ایگری ٹیک کومارچ تک گیس فراہمی کی منظوری دی گئی اس عرصے کے دوران پلانٹس کو839 روپیفی ایم ایم بی ٹی یوگیس ملے گی۔اجلاس میں ربی سیزن کیلئے یوریاکی ضروریات کابھی جائزہ لیا گیا ، ای سی سی نے5جی اسپیکٹرم کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کرنے اور پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے سیلولر لائسنس کی رینیوئل کی منظوری دی۔ای سی سی اجلاس میں نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے گرانٹ ، ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز ، اسلام آبادانتظامیہ کے منصوبوں کیلئے 7.85 کروڑ ، ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے6کروڑ اور ایف سی ہیڈکوارٹرزنارتھ کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کیلئے30لاکھ کی منظوری دی گئی۔۔