کراچی میں دل کے اسپتال میں 41 ڈاکٹر اور نرسیں کورونا کا شکار
کراچی (ویب نیوز)کراچی میں دل کا سب بڑا اسپتال بھی کورونا وائرس کی زد میں آگیا، 41 ڈاکٹر اور نرسوں کو کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کردیا گیا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے اپنے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی، کہا کہ خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا، ابھی علامت ہلکی ہیں۔خسرو بختیار نے لوگوں کو مہلک وائرس سے بچا کے لیے ویکسینشن کرانے کی اپیل کی ہے۔ادھر خیبر پختونخوا میں نئے ویرینٹ اومیکرون کا پھیلا وشدت اختیار کرنے لگا، ایک روز میں 40 نئے کیس سامنے آ گئے، کیسز کی مجموعی تعداد 304 ہوگئی ،دریں اثناء کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پشاور میں جزوی پابندیاں نافذ کر دی گئیں، ان ڈور شادی اور ڈائننگ کی اجازت نہیں ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد مسافر سوار کیے جا سکیں گے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے مختلف پابندیوں کے لیے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔کورونا کیسز میں 10 فیصد اضافے کے بعد نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا، 24 جنوری سے 15 فروری تک انڈور شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی،آوٹ ڈور تقریبات میں بھی 300 فل ویکسینٹیڈ افراد کی اجازت ہوگی۔24 جنوری سے انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی،ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری سروس 24گھنٹے فعال رہنے کی اجازت ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زائد سواریوں کی اجازت نہیں ہوگی، مقدس مقامات 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد کے لیے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔سینما، تفریحی پارکس اور ہر قسم کے انڈور جیم میں 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی،کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹ، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔