اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک میں مہلک عالمی وبا کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے،ہفتہ کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے 6540نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید12مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29077تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد63344تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح11.10فیصد تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ29لاکھ75ہزار552 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ86ہزار593افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک7کروڑ88لاکھ60ہزار543افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ70ہزار601افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ7لاکھ11ہزار868خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ86ہزار27کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ پاکستان  اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ60ہزار19تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے12 لاکھ67 ہزار598مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1055تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح93.2 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1119مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6439تک پہنچ گئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2251تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15439تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد38558تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان199،آزاد جموں وکشمیر408جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد50تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ74ہزار127مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ31ہزار396،صوبہ خیبر پختونخوا میں 175645،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد108525،صوبہ بلوچستان33289،آزادجموں وکشمیر33973جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10243تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد115939،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد183865،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ60ہزار335،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ20ہزار415،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33855 ،آزاد کشمیر35130اور گلگت بلتستان میں10480افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13100افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7730، خیبر پختونخوا میں5969، اسلام آباد میں975، گلگت بلتستان میں187، بلوچستان میں367 اور آزاد جموں و کشمیر میں749فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ 44لاکھ74ہزار618ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے58902نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔