کورونا وائرس ،پاکستان بھر میں مزید20افراد جاں بحق
اموات 29097تک پہنچ گئیں ،7586نئے کیسز رپورٹ
کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح13فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی
اسلام آباد (ویب نیوز)ملک میں کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے 7586نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید20مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29097تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد70263تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح13فیصد تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ29لاکھ75ہزار552 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ86ہزار593افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک7کروڑ88لاکھ60ہزار543افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ70ہزار601افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ7لاکھ11ہزار868خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ86ہزار27کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ67ہزار605تک پہنچ گئی۔