کراچی (ویب ڈیسک)
تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث کراچی کے ایکسپو ماس ویکسینیشن سینٹر میں عملے نے کام بند کردیا۔
تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث ویکسینیٹرز اورڈیٹا انٹری آپریٹر نے کام چھوڑ دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ یقین دہانیوں کے باوجود 9 ماہ سے تنخواہ نہیں دی جا رہی۔
ویکسینیشن کے لیے آنے والوں کو واپس بھیجا گیا۔