سٹیٹ بنک کے 50سے زائد افسران ماہانہ35اور 25لاکھ روپے کی فی کس  تنخواہیں لے رہے

سینیٹ کے وقفہ سوالات میں انکشاف

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

 نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایک سوال کے جواب میں  ایوان بالا کو آگاہی دی ہے کہ  اسٹیٹ بینک کے  گریڈ او جی 8 کے 16 ملازمین  ہیں اور ان کی  زیادہ سے زیادہ تبخواہ 39 لاکھ 35 ہزار روپے ماہانہ  اور پنشن 11 لاکھ 95 ہزار  روپے ہے ۔گریڈ او جی 7 کے 31 ملازمین  ہیں ، انکی تنخواہ 25 لاکھ اور پنشن 9 لاکھ 74 ہزار  ہے۔گریڈ او جی 6 کے  60 ملازمین کی تنخواہ  15 لاکھ اور پنشن  8 لاکھ ہے۔او جی 4 کے 266 ملازمین کی زیادہ سے زیادہ ماہانہ تنخواہ5 لاکھ 76 ہزار اور 6 لاکھ ہزار روپے تک ہے۔او جی 3 کے 286 ملازمین   کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2 لاکھ91 ہزار اور پنشن 4 لاکھ 91 ہزار تک ہے ۔او جی 2 کے 286 ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1 لاکھ 85 ہزار اور پنشن 4 لاکھ 29 ہزار روپے تک ہے۔او جی ون کے 4 ملازمین  کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1 لاکھ 11 ہزار اور پنشن 2 لاکھ 283 ہزار روپے تک ہے۔)ڈیم فنڈ کے تخت جمع  رقم اور اور اس کے استعمال کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایوان بالا میں تحریری جواب جمع کروا دیا26 ۔جولائی 2023 تک 11 ارب 46 کروڑ 69 لاکھ 37 ہزار 658 روپے موصول ہوئے،سرکاری سرمایہ کاری پر منافع کی صورت میں 6 ارب 29 کروڑ 59 لاکھ 38 ہزار 962 روپے حاصل ہوئے، نگران وزیر خزانہ  کے مطابق فنڈ کی رقوم کی مالیت 17 ارب 86 کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 620 روپے ہوچکی ہے، اکاؤنٹ سے کوئی رقوم نہیں نکالی گئیں۔