، ٹینکروں سے پانی دے کر لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں،عدالت کے ریمارکس
عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور فریقین کو 30 دن کے لئے نوٹس جاری کردیا
کراچی (ویب ڈیسک)
سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے کے مکینوں کو پانی کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر ڈی ایچ اے اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب کرلیا۔پیرکو ہائیکورٹ میں ڈی ایچ اے کے مکینوں کو پانی کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈی ایچ اے کے مکینوں کو ٹیکسز کی ادائیگی کے باجود پانی خریدنا پڑتا ہے، حالانکہ ڈی ایچ اے حکام مکینوں کو پانی کی فراہمی کے پابند ہیں، لیکن عدالتی احکامات کے باجود پانی فراہمی کے اقدامات نہیں کئے گئے۔عدالت نے ڈی ایچ اے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ اپنے کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی ملتا ہے، ٹینکروں سے پانی دے کر لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور فریقین کو 30 دن کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ایچ اے اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب کرلیا۔