اسلام آباد (ویب ڈیسک)
حکومت پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں(ماہی گیروں)کو رہا کردیا جنہیں چوبیس جنوری کو واہگہ کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ قیدیوں کو سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قیدیوں کا معاملہ انسانی نوعیت کا ہے اور پاکستان توقع کرتا ہے کہ بھارتی حکومت اسی جذبے اور جوابی رویہ کا مظاہرہ کرے گی۔