PRESIDENT DR. ARIF ALVI ADDRESSING THE STUDENTS OF CADET COLLEGE, GHOTKI, ON 25-01-2022.

سکھر (ویب ڈیسک)

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے اور پاکستان دلوںکو جوڑ رہا ہے ، دو قومی نظریہ پر ہمیں فخر ہے ، دو قومی نظریہ پاکستان کے اندر اب اس وقت ظاہر ہو رہا ہے جب ہندوستان اپنے مسلمان شہریوں کے خلاف ظلم کی داستان رقم کر رہا ہے ۔ پاکستان ترقی کر رہا ہے ، سی پیک سے معاشی اہمیت بڑھی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کیڈٹ کالج گھوٹکی میں کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ کیڈٹ کالجز کی تاریخ شاندار رہی ہے ، معاشرہ خصوصا افواج پاکستان کے لیے ان الجز نے اعلی تعلم یافتہ ذہن پیدا کئے ہیں ۔ ان اداروں میں میرٹ نہ ہو تو طلبہ کی محنت ضائع ہو جاتی ہے ۔میرٹ کی پامالی سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں ۔ اس وقت کے معاشرہ کی ضرورت ہے کہ معیشت بہتر ہو اس کے لئے طلبہ کو تیار کرنا چاہئے ۔صدر  مملکت نے کہا کہ پاکستان کی عوام جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دے۔ طلبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ دیں ، ملک میں خاموش انقلاب آرہا ہے ۔ عارف علوی نے کہا کہ ہم اخلاقیات کے حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستانی قوم اخلاقی اعتبار سے مضبوط قوم بن چکی ہے ۔ پہلے تمام حکومتوں نے افغان مہاجرین کے لئے کبھی بات نہیں کی تھی ، ہم نے افغان مسئلے و دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ۔پاکستان میں چالیس لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں ، کبھی کسی نے اعترض نہیں کیا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ دو قومی نظریہ پر ہمیں فخر ہے ۔دو قومی نظریہ پاکستان میں اب ظاہر ہو رہا ہے جب بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک اٹھی ہے اور بھارتی حکومت مسلمانوں کے خلاف ظلم کے داستان رقم کر رہی ہے ۔ صدر  نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ میرا ملک دنیا کا طاقتور ترین ملک ہوگا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ آنے والا وقت کمپیوٹر کے ذریعے براہ راست علم حاصل کرنے کا وقت ہوگا، طلبہ کو جذبہ پاکستانیت کے تحت ایمان اور اتحاد پر قائم رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم حاصل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے ، سی پیک سے معاشی اہمیت بڑھی ہے کیوں کہ پاکستان سینٹرل ایشیا کے ممالک کیلئے تجارتی حب بن سکتا ہے۔