کراچی (ویب ڈیسک)
قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر تے ہوئے سونے کی اینٹیں اور غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔نیب راولپنڈی کے مطابق کراچی میں کارروائی کے دوران سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن، اکائونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوارن کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں۔ملزمان کے قبضے سے سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے اور برآمد کی گئی رقم کو گننے کے لیے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔نیب راولپنڈی کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کے لیے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی جبکہ رشوت لے کر ٹھیکے دیئے جاتے تھے اور کم آئل لے کر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتی تھیں۔نیب کے مطابق رقوم جعلی اکائونٹس میں ڈالی گئیں اور بیرون ملک بھی منتقل کی گئیں۔