FEDERAL MINISTER FOR INTERIOR SHEIKH RASHID AHMED ADDRESSING A PRESS CONFERENCE ON TLP IN ISLAMABAD ON OCTOBER 24, 2021.

پی ڈی ایم 23 مارچ کو آکر شوق پورا کرلے، شیخ رشید

اپوزیشن نے سڑکوں کا انتخاب کیا، مزید ڈیڑھ سال خوار ہوں گے. اپوزیشن اب 23 مارچ سے پیچھے نہ ہٹے،میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی ( ویب  نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو آکر شوق پورا کرلے، اپوزیشن نے سڑکوں کا انتخاب کیا، مزید ڈیڑھ سال خوار ہوں گے۔انہوں نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہا کہ اپوزیشن اسمبلی میں ایک بھی بل یا قرارداد پر حکومت کو ہرا نہیں سکی، اپوزیشن قومی اسمبلی اور سینیٹ میں عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی، اپوزیشن استعفوں کی باتیں کرتی تھی، پھر لانگ مارچ کی باتیں کرنے لگی، اپوزیشن لانگ مارچ کر کے عالمی رہنمائوں کو ناراض کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اپنی طرف دیکھیں، میڈیا نے انہیں زندہ رکھا ہوا ہے، میڈیا نہ ہو تو فضل الرحمان کی شکل بھی لوگ بھول جائیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اسلام آباد کسی ایجنڈے کے تحت آ رہی ہے، دھمکی نہیں دے رہا لیکن 23 مارچ کا دن بہت حساس ہے، اپوزیشن اب 23 مارچ سے پیچھے نہ ہٹے، 23 مارچ کو آپ کو شکست ہوگی، اسی تاریخ کو آئیں، اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں آپ سے ہونا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی مارچ میں کتنے لوگ نکلے ؟ قوم آپ کی سوچ سے مکمل واقف ہے، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد سے بھی بھاگ گئی، عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن ملی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو چین جا رہے ہیں، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔