Pic15-030 ISLAMABAD: Aug15- A view of National, Azad Kashmir and black flags installed on Faizabad Fly-over in connection with Black Day to show solidarity with Kashmir People, earlier federal government had announced to observe 15 August Indian Independence Day as Black Day across the country in federal capital. ONLINE PHOTO by Waseem Khan

بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر یوم سیا ہ پرآر پار کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے

دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں’ مظاہرے’سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ‘بھارت مخالف نعرے بازی

بھارت جمہوری نہیں وحشی، دہشتگرد ملک ہے’عزیر غزالی’لطیف عباسی’مشتاق السلام ، شوکت جاوید میر، جاوید مغل’ حمزہ شاہین، بلال فاروقی دویگر

مظفرآباد( ویب  نیوز) بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے سیزفائر لائن کے آر پار بھارت مخالف احتجاج کیا گیا۔دارالحکومت سمیت آزاد کشمیر بھر میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام یوم سیاہ پر احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق بھارت کے نام نہاد جعلی جمہوری دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے آزاد کشمیر بھر میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا۔ دارالحکومت مظفرآباد میں یوم سیاہ پر ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی، جماعت اسلامی کے راہنماء لطیف عباسی ، حریت راہنماء مشتاق السلام ، شوکت جاوید میر، جاوید احمد مغل ، مہاجرین نمائندگان حمزہ شاہین، بلال احمد فاروقی، وائس چیئرمین پاسبان حریت عثمان علی ہاشم، ڈاکٹر محمد منظور سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی راہنماؤں نے کی۔ بھارت مخالف احتجاج میں شہریوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے سیاہ جھنڈے لہراکر اور سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ بھارت مخالف مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

جن پر بھارتی جعلی جمہوریت کیخلاف مزمتی جملے درج تھے۔ مظاہرین نے سیاہ غبارے فضاء میں چھوڑ کر احتجاج کیا۔ ریلی میں شریک شہریوں نے بھارتی حکومت، قابض افواج اور نریندرہ مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ کشمیری مظاہرین آزادء جموں کشمیر، کشمیری شہداور آزادی پسندوں مجاہدین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔ یوم سیاہ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے آج دنیا کا سب سے بڑا فسادی دہشت گرد ملک بھارت یوم جمہوریہ منا کر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، پوری دنیا جانتی ہی کہ بھارت خود کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں نہتے شہریوں کو قتل، مظلوموں کو جیلوں میں قید ، گھروں اور بستیوں کو تاراج ، سوا کروڑ لوگوں کے انسانی، سماجی ، سیاسی اور مذہبی حقوق نو لاکھ دہشت گرد افواج کے ذریعے روندرہا ہے۔

مقررین نے کہا کہ بھارت جمہوریت کی آڑ میں کشمیری عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بدترین سازشوں پر کاربندھ ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی اور اسکے سایہ میں پرورش پا رہے ہندو انتہاء  پسند دہشت گرد تنظیمیں بھارت بھر میں مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں پر حملے کر رہے ہیں انکی جانیں، عزتیں اور حقوق سب جعلی جمہوریت کی آڑ میں پامال کئے جارہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی کا شکار ساری قومیں یوم سیاہ منا کر دنیا کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک وحشی، دہشت گرد ملک ہے۔ مقررین نے کہا کے وہ وقت دور نہیں جب جموں کشمیر سمیت بھارت کے زیر تسلط ساری قومیں آزاد ہوں گی۔ مقررین نے دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ممالک اور فورموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی دہشتگردی سے نجات دلانے کے لئے کردار ادا کریں۔ یوم سیاہ کی ریلی سے خطاب میں مقررین نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو خطہ میں دہشت گردی سے روکتے ہوئے کشمیری عوام کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خودارادیت کا موقع دیں۔ یوم سیاہ کے احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین نے برہان وانی شہید چوک سے شہید افضل گورو چوک دومیل تک مارچ بھی کیا.