Shahbaz Sharif, brother of ousted Pakistani prime minister Nawaz Sharif, and head of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), addresses a press conference after his brother's sentencing, in Lahore on July 6, 2018. Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif was sentenced in absentia to 10 years in prison by a corruption court in Islamabad on July 6, lawyers said, dealing a serious blow to his party's troubled campaign ahead of July 25 elections. / AFP PHOTO / ARIF ALI

نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پورا کریں گے، شہبازشریف

ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے،پارٹی رہنماوں  سے گفتگو

لاہور(ویب  نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے پارٹی رہنماں کی ملاقات ہوئی ہے، پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی ملاقات میں موجود تھے۔پارٹی رہنماوں سے ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پھر پورا کریں گے، ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پھر سب ٹھیک کریں گے، پھر ثابت کریں گے کہ سب ٹھیک ہوسکتا ہے، اِن شااللہ۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 21 اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے، دِن رات جس طرح رہنما اور کارکن جذبے سے کام کررہے ہیں، قابل تحسین ہے۔۔