صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی سکیموں اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے منتخب نمائندوں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خیبرپختونخواسے تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں وزیر مواصلات مراد سعید، ارکان قومی اسمبلی حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، محمد نواز خان، صالح محمد، نذیر احمد عباسی، حاجی قلندر خان لودھی، مشتاق احمد غنی، زبیر خان، تاج محمد، وزیر زادہ، محمد اعظم خان، ہمایوں خان، لیاقت علی خان، شفیع اللہ، محمد دیدار خان، عبدالغفار، سید اقبال میاں، شکیل احمد، پیرمصور خان، سید احمد حسین شاہ، بابر سلیم سواتی، نوابزادہ فرید صلاح الدین، محمد اقبال خان، سید غازی غزن جمال، شوکت علی یوسف زئی، نصیر اللہ خان، شرافت علی، عزیزاللہ خان، فضل حکیم خان یوسفزئی، امجد علی اور محب اللہ خان نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی سکیموں اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے تمام منتخب نمائندوں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کا حکم دیا۔