ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی’ علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم
ایم پی اے احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس، ایم این اے محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو احکامات پر عملدرآمد کا نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمدکریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو احکامات پر عمل درآمد کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور اپنے بھائی کے لیے سٹی میئرکے الیکشن کی مہم چلا رہے تھے، انہیں ضلع بدرکیا جائے۔الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمدکریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس بھی جاری کیا ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔