یوفون 4Gنے ٹیلی کام انڈسڑی کی تاریخ میں پہلی بارمفت لامحدود انٹرنیٹ کا اعلان کردیا
اسلام آباد (ویب نیوز )
پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، یوفون 4Gنے اپنے صارفین کے لیے روزانہ مفت لامحدود انٹرنیٹ کا اعلان کردیا ہے تاکہ وہ کمپنی کے معیاری اور برق رفتار انٹرنیٹ سے بھرپورفائدہ اُٹھاسکیں۔ ’مفت مارننگز‘ آفر کے تحت یوفون 4Gصارفین کو صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک پرومو آفر کے مطابق لامحدود انٹرنیٹ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔
یوفون 4Gنے اپنے صارفین کو اعلیٰ ترین معیار کی ٹیلی کام خدمات و سہولیات کی فراہمی کے جذبے کے تحت حالیہ اسپیکٹرم نیلامی کے دوران فور جی اسپیکٹرم حاصل کیا۔ اس انقلابی تبدیلی سے نیٹ ورک کے معیار اور انٹرنیٹ کی رفتار میں شاندا ر اضافہ ہوا ہے جس سے صارفین کو بہترین انٹرنیٹ کا تجربہ حاصل ہوا اور یہی تجربہ ’مفت مارننگز آفر‘ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ بھی مثالی انٹرنیٹ سے مستفید ہوسکیں۔
’مفت مارننگز‘ پاکستانی ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنی نوعیت کی پہلی اور واحد آفر ہے جس میں صارفین کو بغیر کسی پوشیدہ لاگت کے بالکل مفت انٹرنیٹ اُن اوقات میں فراہم کیا جارہا ہے،جب زیادہ سے زیادہ صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس سہولت سے نہ صرف صارفین اعلیٰ معیار کے انٹرنیٹ سے استفادہ کریں گے بلکہ معاشرے کے معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے علاوہ طلبہ اور نوجوان بھی اپنی تعلیمی، تفریحی اور کمیونی کیشن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے معیاری انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
یوفون 4Gکی مفت مارننگز سے صارفین لامحدود طریقوں سے فائد ہ اُٹھا سکتے ہیں جن میں لامحدود ڈاؤن لوڈز، انٹرنیٹ براؤزنگ، یوٹیوب، آن لائن اسٹریمنگ، گیمنگ اور سوشل میڈیاشامل ہیں یا صارفین چاہیں تو اپنی پسندیدہ پاکستان سپر لیگ ٹیم کا پورا میچ تک دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔
اپنی نوعیت کی واحد آفرسے یوفون 4Gکے انڈسٹری میں نیٹ ورک کے معیار، بلاتعطل انٹرنیٹ کی فراہمی اوررفتار میں اضافے کے لیے ایک مسابقتی ماحول کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار ہوتا ہے جس سے یوفون 4Gصارفین کے علاوہ مجموعی طور پر انڈسٹری میں ٹیلی کام خدمات کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے جدت انگیزی کے فروغ اور نیٹ ورک کو جدید ترین خطوط پر ڈھالنے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری سے انڈسٹری میں صحت مندانہ ترقی اور جدت کے رجحان کو فروغ ملا ہے۔
یوفون 4Gکے تمام پری پیڈ صارفین مفت انٹرنیٹ آفر سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں اور اپنے موبائل فون سے *4200# ملاکر لامحدود انٹرنیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس آفر سے صارفین اگلے دو ہفتوں تک استفادہ کرسکیں گے۔
اس آفر سے یوفون4Gکی جانب سے اپنے صارفین کو اولیت دینے کے تصور کو مزید تقویت ملی ہے، جو صارفین کو زیادہ سے زیادہ اختیار دینے اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اپنے صارفین کو بہترین سہولیات اور خدمات کی فراہمی اور انھیں اولیت دینے کا عزم یوفون 4Gکے اس نصب العین میں خوبصورتی سے سمویا گیا ہے کہ ’تم ہی تو ہو!‘