اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید39مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29687تک پہنچ گئی۔ جمعہ کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے3498نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد82368تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح6.02فیصد تک پہنچ گئی ۔ اب تک پاکستان کی کل آبادی کے39فیصدکو کوروناوائرس ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ ملک کی کل اہل آباد ی کے 58فیصدافراد کو کوروناوائرس ویکسین لگائی جاچکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک11 کروڑ52لاکھ38ہزار268 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران13لاکھ30ہزار298افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک8کروڑ98لاکھ53ہزار639افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 9لاکھ50ہزار726خواراکیںلگائی گئیں۔ ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل19کروڑ 44لاکھ 92ہزار475خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں22لاکھ44ہزار371کوروناوائرس ویکسین لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 33لاکھ61ہزار160افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 88332افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14لاکھ77ہزار573تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھرمیں کوروناوائرس کے13 لاکھ5965 ہزار518مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1663تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 92.4فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے5761مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13267تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8730تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12870تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد45016تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان375،آزاد جموں وکشمیر1733جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد377تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ2ہزار946مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ67ہزار286،صوبہ خیبر پختونخوا میں 188466،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد122986،صوبہ بلوچستان34241،آزادجموں وکشمیر39085جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10508تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد132711،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد207820،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ93ہزار478،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ55ہزار920،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 34986 ،آزاد کشمیر41584اور گلگت بلتستان میں11074افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13322افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7958، خیبر پختونخوا میں6087، اسلام آباد میں995، گلگت بلتستان میں189، بلوچستان میں370 اور آزاد جموں و کشمیر میں766فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ56لاکھ39ہزار757ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے58077نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔